3 ایس ایچ اوز، 1 چوکی انچارج ناقص کارکردگی پر کلوزلائن

3 ایس ایچ اوز، 1 چوکی انچارج ناقص کارکردگی پر کلوزلائن

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے تین ایس ایچ اوز اور ایک چوکی انچارج کو ناقص کارکردگی پر کلوز لائن کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اسلام پورہ عاصم جہانگیر کو ناقص کارکردگی پر کلوز لائن کر دیا۔ایس ایچ او رائیوند افضل ڈوگر، ایس ایچ او کاہنہ اشفاق خان کو بھی ناقص کارکردگی پر کلوز کر دیا گیا ہے جبکہ چوکی انچارج کرول گھاٹی بھی کلوز لائن کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں