مون سون بارشوں کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

مون سون بارشوں کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر سے)سبزیوں میں پیاز پانچ روپے کلو مزید مہنگا ہوگیا، پیاز کا سرکاری نرخ 100 روپے کلو مقرر ہوا، مارکیٹ میں پیاز 130 روپے کلو تک فروخت ہو رہا۔

ٹماٹر 20 روپے مزید مہنگا ہوگیا، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 155 روپے کلو مقرر ہوا، مارکیٹ میں ٹماٹر 180 سے 200 روپے کلو فروخت ہو رہا، آلو کا نرخ 82 روپے کلو مقرر ہوا، مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو تک پہنچ گیا، لہسن کا سرکاری نرخ 15 روپے اضافے سے 410 روپے کلو مقرر تو مارکیٹ میں لہسن 550 روپے کلو تک ہے، ادرک کا سرکاری نرخ 650 روپے کلو مقرر کیا گیا، مارکیٹ میں ادرک 800 روپے کلو فروخت ہو رہا، لیموں نرخ بھی 25 روپے اضافے سے 365 روپے کلو مقرر ہوا، مارکیٹ میں لیموں 500 روپے کلو تک بیچا جا رہا، پھول گوبھی اور بند گوبھی 150 سے 160 روپے کلو بیچی جا رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں