آبیانہ کولیکشن اور بی اوآر میں سہولیات فراہمی کا جائزہ اجلاس

 آبیانہ کولیکشن اور بی اوآر میں  سہولیات فراہمی کا جائزہ اجلاس

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ ٹیکس آبیانہ کولیکشن اور بورڈ آف ریونیو میں عوامی سہولیات فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ممبر ٹیکس اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔ ریونیو کولیکشن ٹیکسز آبیانہ میں پیشرفت اور موجودہ نظام کا جائزہ لیا گیا۔ ممبر ٹیکس نے ایس ایم بی آر کو ایگریکلچرل انکم ٹیکس اور ای آبیانہ میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔ نبیل جاوید نے ریونیو کولیکشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ممبر آئی ٹی نے ریونیو کولیکشن کے تمام ہیڈز کی ایپ پر بریفنگ دی۔ ایپ میں آبیانہ ایگریکلچرل انکم ٹیکس میونسپل فی اور چوکیدارا چارجز شامل ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں