بجلی چوری ، کرپشن پر لیسکو کے 3 اہلکار نوکری سے برطرف

بجلی چوری ، کرپشن پر لیسکو کے 3 اہلکار نوکری سے برطرف

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 3 اہلکاروں کوبجلی چوری اورکرپشن کرنے کے جرم میں نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق لیسکو شاہ عالم گیٹ سب ڈویژن میں محمد نوید لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ2،اسسٹنٹ لائن مین قلعہ محمدی سب ڈویژن کے حافظ سلطان محی الدین اوراچھرہ سب ڈویژن کے میٹر ریڈر وسیم اکرم کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ترجمان کے مطابق تینوں اہلکاروں پربجلی چوری اورکرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر اتھارٹی نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے برطرف کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں