پریس کلب کے باہر بچے کی بازیابی کیلئے احتجاج
لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) تھانہ شادباغ کی حدود سے 14 سالہ رضوان نامی فیکٹری ملازم اغوا ہو گیا ہے۔
رضوان جو قصور کا رہائشی تھا، شادباغ کے علاقے میں ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ 22 جولائی کی شام کو وہ فیکٹری سے باہر نکلا اور واپس نہ آیا۔لواحقین نے بچے کی بازیابی کے لیے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ہے۔ رضوان کے بھائی عمران کی مدعیت میں تھانہ شادباغ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔