اسماعیل ہنیہ، خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی:علما کونسل

اسماعیل ہنیہ، خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی:علما کونسل

لاہور(آن لائن)چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے عالم اسلام بہادر لیڈر سے محروم ہو گیا۔

 اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے امت مسلمہ ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گئی جس کا خلا صدیوں پورا نہیں ہوگا،اسماعیل ہنیہ اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ختم نبوت اسلامک ریسرچ سینٹر لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران فلسطینی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو شہید کیا گیا، قتل عام کے باوجود امریکہ اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے ،مسلم دنیا اور حکمران اس ظلم پر خاموش ہیں ،تہران میں فلسطین کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا، اسماعیل ہنیہ کے قتل کی بھر مذمت کرتے ہیں، اسما عیل ہنیہ کے قتل کے خلاف ہونے والے احتجاج میں عوام بھر پور طریقے سے شرکت کرکے اپنے حکمرانوں اور امت مسلمہ کے ضمیر کو جگائیں کہ وہ بھی اس ظالمانہ عمل کے خلاف آواز اٹھائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں