پنجاب یونیورسٹی کے سٹاف کو تنخواہیں نہ مل سکیں
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ٹیچنگ سٹاف کو جولائی کی تنخواہیں نہ جاری ہوسکیں۔
گریڈ10سے اوپر کے نان ٹیچنگ ملازمین بھی تنخواہوں کے منتظر ہیں۔ ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین بھی پنشن سے محروم ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کے روز چھٹی ہونے کی وجہ سے تنخواہیں پیر کو ملنے کا امکان ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی کے مالی بحران کی وجہ سے ملازمین پریشان ہیں۔