گرڈسٹیشن کی تعمیر، 53کنال اراضی سے بے دخلی روک دی گئی
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے وزیر آباد میں گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے اراضی ایکوائر کرنے کے کیس میں 53 کنال اراضی سے درخواست گزار کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے گیپکو و دیگران کو نوٹس جاری کر دیئے ،درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے لینڈ ایکوزیشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا ،نوٹیفکیشن جاری ہونے ایک سال کے اندر پراسس مکمل نہ ہونے پر لینڈ ایکوزیشن کی تمام کارروائی کالعدم ہوگی ،مذکورہ لینڈ ایکوزیشن کی کارروائی 8 سال سے زیر التواہے ۔