مدعی خاتون سے ناجائز تعلقا ت استوار، ڈی ایس پی کونوکری سے برخاست کرنیکی سفارش
لاہور(کرائم رپورٹر)اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے مدعی مقدمہ خاتون کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے پر لاہور پولیس کے ڈی ایس پی کی نوکری خطرے میں پڑ گئی۔
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن نے ڈی ایس پی کونوکری سے برخاست کرنے کی سفارش آئی جی پنجاب کوبھجوا دی۔ڈی ایس پی حسن عزیز کی گارڈن ٹاؤن تعیناتی کے دوران ایک مقدمہ کی مدعی خاتون حدودکیس میں تفتیش کیلئے اس کے پاس پیش ہوتی تھی۔دونوں کے تعلقات استوار ہوئے تو خاتون نے ڈی ایس پی کی خفیہ طریقے سے ویڈیوز بنالیں۔ خاتون نے تمام ویڈیو ریکارڈنگز کے ساتھ آئی جی پنجاب کودرخواست دے دی۔