سکول اساتذہ کے تبادلے 20 ہزار آن لائن درخواستیں جمع

سکول اساتذہ کے تبادلے  20 ہزار آن لائن درخواستیں جمع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکول ٹیچرز نے ٹرانسفرز کیلئے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کر ا دیں،اب تک 20 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوچکی ہیں ۔

ان درخواستوں میں سب سے زیادہ سرگودھا میں 1232، راولپنڈی 1051، فیصل آباد 1048 ،ملتان 927، لاہور 820 اور سیالکوٹ میں 805 آن لائن درخواستیں اساتذہ کے مختلف کیڈرز کیجانب سے دی گئی ہیں ۔ مقررہ تاریخ کے بعد درخواستوں کی سکروٹنی اور حتمی تبادلہ جات کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ آج درخواستیں جمع کرانے کا آخری دن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں