واسا ملازمین کو سو فیصد بنیادی تنخواہ کا الاؤنس دینے کی منظوری

واسا ملازمین کو سو فیصد بنیادی تنخواہ کا الاؤنس دینے کی منظوری

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا سو فیصد ،ایل ڈی اے الاؤنس دینے کا معاملہ،الاؤنس کے معاملے پر ایل ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس میں منظوری مگر جاری کردہ میٹنگ منٹس میں کمیٹی بنا دی گئی،

ایل ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس میں واسا ملازمین کو سو فیصد بنیادی تنخواہ کا الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی، اتھارٹی کے میٹنگ منٹس کے مطابق الاؤنس کا کیس سیکرٹری خزانہ کو ارسال کر دیا گیا، سیکرٹری خزانہ کو الاؤنس سے متعلق آئندہ گورننگ باڈی تک اپنی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی،ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے یکم جولائی 2022 سے واسا ملازمین کو ایل ڈی اے الاؤنس دینے کی منظوری دی تھی، واسا کے ملازمین کو گزشتہ دو برسوں سے ایل ڈی اے الاؤنس نہیں دیا گیا، ملازمین کی جانب سے واسا انتظامیہ کی جانب سے الاؤنس نہ دینے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، واسا کے افسران اس وقت بنیادی تنخواہ کا سو فیصد الاؤنس لے رہے ہیں مگر واسا ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا پچاس فیصد الاؤنس دیا جارہا ہے ، گریڈ 17 اور اس سے زائد کے افسران سالانہ 120 ملین الاؤنس وصول کر رہے ہیں مگر واسا انتظامیہ ہر ماہ ملازمین کی تنخواہوں سے پچاس فیصد الاؤنس کی کٹوتی کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں