ریلوے مغلپورہ ڈویژن میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر

 ریلوے مغلپورہ ڈویژن میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) محکمہ ریلوے مغلپورہ ڈویژن میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیرلگ گئے ، مختلف کالونیوں کے رہائشیوں کی زندگی مشکلات سے دوچار ہو ئی، جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کی وجہ سے بدبو پیدا ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق مغلپورہ ڈویژن کا ٹھیکہ 9 لاکھ روپے ہے ، پوائنٹ کلیئرنہ ہونے کے باوجود ٹھیکیدار کو جرمانہ نہیں کیا گیا۔ویٹمین روڈ ،پی این جی کالونی ،ٹیوب ویل کشمیر مارکی ،نیو فلیٹ ،بابا بیڑا والا ،18 یونٹ اور گریفن کے علاقہ میں کوڑا کرکٹ موجود ہے جس کے باعث رہائشیوں کے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ ڈی ایم او آفس کاکام کوڑا کرکٹ صاف کرنا ہے لیکن افسروں کی خاموشی کی وجہ سے ٹھیکیدار کی جانب سے بھی اکثر پوائنٹس کو کلیئر نہیں کیا جارہا ۔رہائشیوں نے ڈی ایس مغلپورہ سے ڈی ایم او آفس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں