وائس چانسلر کے امیدوار جیبوں میں پیسے لئے پھر رہے :آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن

وائس چانسلر کے امیدوار جیبوں  میں پیسے لئے پھر رہے :آل پاکستان  یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)آل پاکستان یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن کے صدر چودھری بشارت محمود ، سیکرٹری جنرل طیب اعجاز خان سواتی اور صدر پنجاب تنویر احمد اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا پنجاب میں 21 جامعات کے وائس چانسلر زکی سیٹوں کے امیدوار بھاری رقم جیبوں میں لئے پھر رہے ہیں۔

 کہ ان کی تعیناتی کی جائے جس سے بددیانتی اور کرپشن کو فروغ ملے گا ،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مہنگے کمپیوٹرز کی بھی آفرز کی گئی ہیں۔ بشارت محمود نے کہا میرٹ کی بالادستی کو قائم کیا جائے ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ جامعات کی گرانٹ میں اضافہ کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں