کالج اساتذہ کی ترقی، پرنسپلز ،ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا عمل آج سے شروع

کالج اساتذہ کی ترقی، پرنسپلز ،ڈائریکٹرز  کی تعیناتی کا عمل آج سے شروع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کالج اساتذہ کی ترقیوں، مستقل پرنسپلز اور ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا عمل آج سے شروع ہو گا۔

 امیدوار پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کر ا سکیں گے ۔ 130 لیکچررز کی بطور اسسٹنٹ پروفیسر ترقیوں کیلئے پورٹل آج سے کھولا جائے گا۔اساتذہ گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے اپلائی کرینگے ۔لاہور سمیت صوبہ بھر کے 400 کالجز میں مستقل پرنسپلز تعینات کئے جانے ہیں جبکہ تمام اضلاع میں مستقل ڈائریکٹرز بھی تعینات کئے جائیں گے ،پرنسپلز کی تعیناتی کا عمل بھی آن لائن ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں