ہر ضلع میں عوامی فلاحی منصوبے شروع کرنے کی تیاری

 ہر ضلع میں عوامی فلاحی منصوبے شروع کرنے کی تیاری

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب کے ہر ضلع میں بڑے پیمانے پر عوامی فلاحی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،وزیر اعلیٰ نے پائیدار ترقی کے اہداف کا پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

 محکمہ پی اینڈ ڈی نے عملدرآمد کیلئے گائیڈلائنز تیار کر لیں۔دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال 80 ارب کی لاگت سے صوبہ بھر میں سی ایم پنجاب ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی پروگرام پر عملدرآمد کر ایا جائیگا۔سینی ٹیشن ، صاف پانی کی فراہمی اور دیہی علاقوں سے رابطہ سڑکوں کی بحالی سمیت دیگر منصوبوں پرعملدرآمد ہوگا۔عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیاں وہ ترقیاتی کام کر ائیں گے جس سے عوام کو فوری فائدہ ہو۔محکمہ بلدیات بطور کوآرڈی نیشن ایجنسی عملدرآمد کر ائے گا۔ اس پروگرام کے تحت شروع ہونیوالے منصوبوں کو مکمل فنڈنگ کی جائیگی تاکہ فوری مکمل کیا جا سکے ۔سکیموں کی منظوری پر لاگت میں اضافے کی منظوری قابل قبول نہیں ہوگی۔ مزکورہ فنڈز سے آلات، گاڑیاں، فرنیچر جیسی کوئی چیز نہیں خریدی جائیگی۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب منصوبے پر عملدرآمد کی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرینگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں