بیشتر علاقوں میں پینے کا گندا پانی ،بیماریاں پھیلنے لگیں

بیشتر علاقوں میں پینے کا گندا پانی ،بیماریاں پھیلنے لگیں

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا کی مبینہ غفلت کے باعث لاہور کے بیشتر علاقوں میں پینے کا گندا پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔

بوستان کالونی، قینچی اور امر سدھو کے رہائشی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔یہاں کے رہائشیوں کو گندا پانی سپلائی ہورہا ہے ۔علاقہ مکین واسا کی مبینہ غفلت کے سبب گندا پانی پینے پر مجبور ہیں،شہریوں میں ہیپاٹائٹس جیسی بیماریاں جنم لینے لگیں۔ٹیوب ویل اور فلٹریشن پلانٹ ہونے کے باوجود لوگ گٹروں کا گندا پانی پی رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں