نایاب برفانی چیتے کی کھال برآمد، ملزم گرفتار

 نایاب برفانی چیتے کی کھال برآمد، ملزم گرفتار

لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ وائلڈ لائف نے چھاپہ مارکرنایاب برفانی چیتے کی کھال برآمدکی اور ملزم گرفتار بھی کرلیا، مزید گرفتاریوں کے لئے آپریشن جاری ہے ۔

ملزم کو نجی سوسائٹی میں مشترکہ کارروائی میں گرفتار کرکے برفانی چیتے کی کھال برآمد کی گئی ۔عالمی مارکیٹ میں نایاب برفانی چیتے کی قیمت 20 ہزار ڈالر ہے جو پاکستانی 56 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں