پارکنگ پلازوں کااختیار ٹیپا سے لیکر ایل ڈی اے کے سپرد

پارکنگ پلازوں کااختیار ٹیپا سے لیکر ایل ڈی اے کے سپرد

لاہور (شیخ زین العابدین)پارکنگ پلازوں کا اختیار ٹیپا سے واپس لیکر ایل ڈی اے کو دوبارہ تفویض کر دیا گیا، ایل ڈی اے نے تین پلازوں سے سالانہ 40 کروڑ روپے آمدن کا ہدف مقرر کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے 2023 کے فیصلوں کے باوجود پارکنگ پلازے ٹیپا کے حوالے نہیں کیے تھے ، شہر کے چار بڑے پارکنگ پلازے ایل ڈی اے کو انتظامی طور پر دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔پارکنگ پلازوں کی پارکنگ فیس ایل ڈی اے وصول کرے گا،پارکنگ پلازوں میں موجود دکانوں کی لیز کا انتظامی کنٹرول ایل ڈی اے کے پاس ہوگا، پارکنگ فیس کی وصولی سے ایل ڈی اے انتظامی اخراجات کو پورا کرے گا، شہر کی سڑکوں پر مرمت اور بحالی کا کام بھی جمع ہونے والی فیس سے کیا جائے گا۔ شاہ عالم مارکیٹ پارکنگ پلازہ اور سن فورٹ پارکنگ پلازے کا انتظام ایل ڈی اے کے سپرد کر دیا گیا۔ مون مارکیٹ پلازہ لبرٹی مارکیٹ میں واقع مونال پارکنگ پلازے کا بھی ایل ڈی اے کے پاس ہوگا۔ ایل ڈی اے نے تین پلازوں سے سالانہ 40 کروڑ روپے آمدن کا ہدف مقرر کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں