ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دیدی گئی

ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دیدی گئی

لاہور(سیاسی نمائندہ) وزیراعلیٰ نے ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے دی۔محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نئی امن کمیٹیوں کے نوٹیفکیشن کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔

پنجاب بھر میں ضلعی امن کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کیلئے تمام مسالک سے نمائندگی لی جائے گی۔آخری بار ضلعی امن کمیٹیاں 2018 میں تشکیل دی گئی تھیں۔ضلعی امن کمیٹیوں کے اکثر عہدیدار انتقال کر گئے یا انتہائی ضعیف اور غیر موثر ہو گئے ۔امن کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے تمام ممبران کی متعلقہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی سے کلیئرنس لی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں تمام ضلعی امن کمیٹیوں میں ممبران اسمبلی، میئر، چیئرمین میونسپل کمیٹی، ڈی پی اوز، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی عہدیدار اور تمام مسلک کے نمائندگان شامل ہوتے ہیں۔ نوٹیفکیشن 2 ہفتے کے اندر جاری کرنے کے احکامات دئیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں