لاہور تعلیمی بورڈ کے لفٹ آپریٹر کیخلاف کرپشن کا مقدمہ،معطل

لاہور تعلیمی بورڈ کے لفٹ آپریٹر  کیخلاف کرپشن کا مقدمہ،معطل

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) لاہور تعلیمی بورڈ میں لفٹ آپریٹر کا سائلین سے پیسے ہتھیانے کا انکشاف ہو اہے ۔

مبشر حسنین خود کو ڈپٹی کنٹرولر بتاتا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق مبشر نے پرچے میں پاس کر انے کے 24 ہزار روپے لئے ، اسے معطل کردیا گیا۔ ملزم کو پہلے بھی ڈیوٹی پر غفلت برتنے پر معطل کیا گیا تھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ بورڈ کے دو اور ملازمین کو بھی ڈیوٹی میں غفلت پر معطل کردیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں