علماء نے ہر دورمیں اسلام اور وطن کی چوکیداری کی:مقررین

علماء نے ہر دورمیں اسلام اور وطن کی چوکیداری کی:مقررین

لاہور (سٹاف رپورٹر)علما نے ہردور میں دین اسلام اور وطن عزیز کے دفاع کی چوکیداری کی ہے اور آئندہ بھی یہ فریضہ ادا کرتے رہیں گے۔

ا ن خیا لات کا اظہار جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد،جماعت اسلامی کے مر کزی نائب امیر لیاقت بلوچ،مولانا عطاء اللہ ثالث ، مفتی شاہد مسعود،مولانا خالد عابد ،مولانا عبد الحنان صدیقی، نور محمد ہزاروی، طارق محمود یزدانی،عبد القدوس ترمذی، اشرف طاہر، عمران الحسینی،ابوبکر شاہ ،حسن افضال، افضل الحسینی ،قاری عبید الرحمن اور دیگرنے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سلانوالی کے زیر اہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے کہاکہ آئین کی اسلامی شقوں اور ختم نبوت وناموس رسالت ؐ کے خلاف ہر سازش کا علما اور عوام ہر میدان میں مقابلہ کرتے رہیں گے ۔پاکستان ہمارے اکابر ین نے بنا یا تھا، اس کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے ۔ اسلام دشمن قوتیں وطن عزیز میں افراتفری پھیلاناچاہتی ہیں لیکن قوم ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں