مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 14 ارب فنڈز کی منظوری
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چوبیسیوں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 6 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 14 ارب 38 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پی ڈی ڈبلیوز کو وہیل چیئر، مصنوعی آلات، سماعت کے آلات اور دیگر معاون آلات کی فراہمی کیلئے 1 ارب روپے شامل ہیں۔