سکیموں میں پیچ ورک اور کرب سٹون کی پینٹنگ کا کام رک گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شہر کی سڑکوں کی تزئین و آرائش ،کارپٹنگ اور کرب سٹون کی پینٹنگ کا معاملہ، سڑکوں پر پیچ ورک لگانے کے لئے ٹیپا میں ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ تشکیل دیا گیا،۔
ٹیپا میں مینٹی ننس اینڈ رپیئر ڈائریکٹوریٹ بنانے کے بعد فنڈز نہ دیئے گئے ،ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ سڑکوں کی مرمت سے متعلق بند گلی میں پھنس گیا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ کے لیے پچاس کروڑ روپے فراہم کرنے کی منظوری دی، گورننگ باڈی کی منظوری کے باوجود ایل ڈی اے نے ٹیپا کو فنڈز نہ دیئے ، شہر میں سڑکوں کی مرمت و بحالی کا کام کرنے سے متعلق انتظامیہ تذبذب کا شکار ہے . ایل ڈی اے کی سکیموں میں پیچ ورک اور کرب سٹون کی پینٹنگ کا کام رک گیا، حالیہ بارشوں میں لاہور کی سڑکوں پر پڑنے والے شگاف کی مرمت کا کام بھی ٹیپا نے نہ کیا، پہلے سے نصب شدہ کرب سٹون کی مرمت ،تبدیلی اور پینٹنگ کے لیے فنڈز کا اجرا نہ ہوسکا۔