شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی، صحت کارڈ بند کردیا گیا

شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی، صحت کارڈ بند کردیا گیا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی حکومت کے بڑے ہسپتال میں صحت کارڈ بند کردیا گیا، کارڈ پر علاج کے لئے مریضوں کو شیخ زید ہسپتال مفت ادویات نہیں دے رہا۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے شیخ زید ہسپتال کے سربراہ کو آگاہ کردیا ۔سٹیٹ لائف انشورنش کمپنی کا کہنا ہے کہ مریضوں کو ادویات نجی فارمیسز سے خریدنی پڑ رہی ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ مریضوں کو طبی آلات بھی نجی فارمیسیز سے خریدنی پڑرہے ہیں، صحت کارڈ کا مقصد ہی مریضوں کا مفت علاج ہے ، تاہم مریضوں کو جیب سے ادویات خریدنے کی وجہ سے صحت کارڈ کی سہولت بند کررہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں ادویات دستیاب نہ ہونے کے باوجود کارڈ کمپنی سے رقم وصول کی گئی، شیخ زید ہسپتال نے سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی سے بلز کلیم کیے مگر ا دویات مریض نے باہر سے خریدی۔انتظامیہ شیخ زید ہسپتال کا کہنا ہے کہ فنڈزکی کمی کی وجہ سے ہسپتال میں ادویات کی قلت ہے ، ہسپتال نے مختلف ٹھیکیداروں کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔پنجاب ہیلتھ کمپنی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ہسپتال کے ساتھ مزید کام نہیں کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں