اہم پوائنٹس پر سگنلز کو مرحلہ واراپ گریڈ کرنے کی ہدایت

اہم پوائنٹس پر سگنلز کو مرحلہ واراپ گریڈ کرنے کی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا)آفس کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے مختلف امور بارے بریفنگ دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر روڈ سیفٹی پلان کے جاری و مجوزہ منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی۔پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مال روڈ فیصل چوک پر پلییکن سگنلز لگا رہے ہیں۔اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا نے جاری پیچ ورک کے کاموں پر بھی بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں پیدل چلنے والے شہریوں کے لیے ٹیپا خصوصی اقدامات کرے ۔پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے زیبرا کراسنگ پر پیلیکن سگنلز لگائے جائیں۔ طاہر فاروق نے کہا کہ شہر میں پیدل چلنے والے شہریوں کے لیے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیپا یو ٹرنز، کرب سٹونز، پاٹ ہولز پر خصوصی توجہ دے ۔ شہر کے اہم پوائنٹس پر مرحلہ وار سگنلز کو اپ گریڈ کیا جائے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مختلف شاہراہوں پر روڈ سائینج بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں