آئی جی کاسرحدی چیک پوسٹوں پرتعینات افسروں سے ویڈیو لنک اجلاس
لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کا صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں کو مضبوط بنانے کا مشن تکمیل کی جانب گامزن ہے۔۔
اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تعینات افسران اور اہلکاروں سے ویڈیو لنک اجلاس باقاعدگی سے جاری ہیں۔ اسی مناسبت سے آئی جی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی اوز ڈی جی خان اور راجن پور نے چیک پوسٹوں پر تعینات نفری، سہولیات، وسائل اور چیلنجز بارے بریفنگ دی،ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر بھی اجلاس میں موجود تھے ۔