وقف بورڈ:کمرشل جائیدادوں کاکرائے کے تخمینہ کاآغاز

وقف بورڈ:کمرشل جائیدادوں کاکرائے کے تخمینہ کاآغاز

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اربن و کمرشل جائیدادوں کارینٹ مارکیٹ ریٹ پر وصولی کے لیے تخمینہ کا آغاز کر دیا۔

تمام اضلاع کو سروے جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے احکامات جاری۔ محکمہ کی آمدنی 3 بلین سے زائد کا اضافہ متوقع ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کو منافع بخش بنانے کے لیے ترقی کا نیا دور کا آغاز ہو گیا ہے ۔سیکرٹری بورڈ نے کہا ہے کہ محکمہ کی کمرشل و رہائشی پراپرٹیز کا رینٹ مارکیٹ ریٹ کے مطابق تخمینہ لگانے کے بعد بلز نئے ریٹس کے مطابق جاری کیے جائیں گے جسکے لیے تمام اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز کو مقررہ تاریخ تک زمینی سروے مکمل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جسے موبائل اپیلیکشن کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ ٹرسٹ بورڈ کے زیر انتظام پراپرٹیز انتہائی معمولی کرایہ داری پر دی گئی تھیں جسکے بعد محکمہ نے 2006میں مارکیٹ ریٹ پر کرایہ داری کا آغاز کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں