انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں مطالعہ پاکستان کا مضمون بحال

انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں مطالعہ پاکستان کا مضمون بحال

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مطالعہ پاکستان کا مضمون بحال کردیا، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں مطالعہ پاکستان کا لازمی مضمون بحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ دنیا کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ہائر ایجوکیشن نے مطالعہ پاکستان کا لازمی مضمون بحال کردیا ہے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر امجد مگسی نے صدر کو خط لکھا تھا۔نئے تعلیمی سیشن سے پہلے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کردیا۔ آٹھ ماہ پہلے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مطالعہ پاکستان مضمون کو ختم کردیا تھا۔مطالعہ پاکستان کی جگہ نظریہ اور آئین پاکستان کے نام سے نیا مضمون روشناس کرایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں