فنی خرابی سے پرواز ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار، مسافروں کا احتجاج

فنی خرابی سے پرواز ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار، مسافروں کا احتجاج

لاہور (نیوز رپورٹر) پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 میں فنی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد طیارہ ٹیکسی وے سے واپس آگیا۔

 ذرائع نے بتایا کہ پی کے 300 کو صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا ،تاہم طیارہ کو دوبارہ برج سے لگا دیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ فنی خرابی کے باعث پرواز ڈیڑھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی ، جس پر مسافروں نے احتجاج کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں