لیسکو سب ڈویژنز میں ایجنٹ مافیا اور کارخاص کا بھی راج

لیسکو سب ڈویژنز میں ایجنٹ مافیا اور کارخاص کا بھی راج

لاہور(رانا فہد امین سے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششیں رائیگاں جانے لگیں، کارروائیوں کے باوجود لائن لاسز میں کمی کے بجائے اضافہ ہونے لگا۔

لائن لاسز اور لیسکو میں کرپشن کم کیوں نہیں ہو رہی؟ دنیا نیوز مزید حقائق سامنے لے آیا۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کی تمام سب ڈویژنز میںمبینہ ایجنٹ مافیا اور افسروں کے کار خاص کا بھی راج ہے۔ بیشتر سب ڈویژنز میں2 سے 3پرائیویٹ افراد ملازم بن کر کام کررہے۔ ذرائع کے مطابق میٹر ریڈنگ،نئے کنکشنز سمیت زیادہ تر غیر قانونی کام انہی نجی افراد سے لیا جا رہا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرائیویٹ افراد تنخواہ کے بجائے دہاڑی لگا کر اپنا حصہ وصول کرتے ہیں، صارف شکایت کرے یا کرپشن پکڑی جائے تونجی افراد غائب ہو جاتے ہیں،ٹاؤٹ نما پرائیویٹ افراد لائن مین، ایل ڈی سی اور کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔ لیسکو عملے کے علاوہ مذکورہ نجی افراد زیادہ تر بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ترجمان لیسکو کا کہنا ہے پرائیویٹ افراد کے دفاتر میں کام کرنے کی پالیسی لیسکو کی نہیں، چیف ایگزیکٹو شاہد حیدر متعدد بار فیلڈ افسروں کو ہدایات دے چکے ہیں،معاملے کی انکوائری اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں