چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پرورش پانے والے 2 جوڑوں کا نکاح

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پرورش  پانے والے 2 جوڑوں کا نکاح

لاہور(لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پرورش پانے والے دو جوڑوں کے نکاح کی تقریب چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ہوئی۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا پہلی مرتبہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پرورش پانے والے دو بچوں اور دو بچیوں کا نکاح ہوا،ولیمہ کی تقریب آج جمعہ کو ہوگی۔ سارہ احمد کا کہنا ہے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والوں میں عامر اور فرح، زبیر اور نازیہ شامل ہیں۔ دونوں جوڑے دس سال سے زائد عرصہ بیورو میں مقیم رہے اور اب ان کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں