سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہسپتال بنانے کا اعلان

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہسپتال بنانے کا اعلان

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت چودھری شافع حسین نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹراما سنٹر کا افتتاح کیا، افتتاح کے بعد ٹراما سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور یہاں دی جائے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 ٹراما سنٹر میں ورکرز کے لئے علاج اور ادویات کی سہولت مفت ہوگی، صوبائی وزیر نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 100 بستروں کاسوشل سکیورٹی ہسپتال بنانے کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر نے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ ٹراما سنٹر بنانے پر صنعتکاروں کا مشکور ہوں، انہوں نے کہا کہ ورکرز کی صحت کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ مہنگی بجلی سے انڈسٹری سمیت ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے، بجلی کے بھاری بلوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹس کو سولر انرجی پر منتقل کیا جارہا ہے، ملک کی تاریخ میں پہلی بار سولر پینلز کا اسمبلنگ پلانٹ چین کی کمپنی اسی سال پنجاب میں لگا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں