مقرر کردہ ای او بی آئی پنشن نہ ملنے پر پنشنرز کا احتجاج

 مقرر کردہ ای او بی آئی پنشن نہ ملنے پر پنشنرز کا احتجاج

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر )ٹریڈ یونینز ایکشن کمیٹی پنجاب کے زیر اہتمام حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ای او بی آئی پنشن نہ ملنے کیخلاف مزدور پنشنرز نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ای او بی آئی آپریشن نارتھ کے د فتر گلبرگ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین سے محمد حنیف رامے ، محمودالاحد، نصرت بشیر ظفر، محمد عمر سلیمی،آئمہ محمود ،کامریڈ عرفان علی اور دیگرنے خطاب کیا۔مظاہرین نے مزید کہا کم از کم پنشن10ہزار روپے سے کم پنشن کسی ورکر کو نہ دی جائے ، مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں اضافہ کیا جائے۔ مطالبات پورے نہ کئے گئے تو آئندہ احتجاج اسلام آباد ہوگا۔اس موقع پر مزدور رہنماؤں نے مطالبات بھی پیش کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں