پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کا آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب مذاکرات پراظہار مسرت

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن  کا آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب  مذاکرات  پراظہار مسرت

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان بینکس ایسوسی ایشن آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اور37ماہ کی مدت کیلئے7ارب ڈالر کے قرضے کے حصول پر حکومت پاکستان اور وزارت خزانہ کی کوششوں کوسراہتی ہے۔

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف اور فیڈرل منسٹر برائے فنانس اینڈ ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کا غیر متزلزل عزم اور مائیکرو اکنامک اشاروں میں بہتری اور پا ئیدار ترقی کیلئے مستحکم پالیسیوں اور اصلاحات کا نفاذ قابل تحسین ہے۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے فیڈرل منسٹر برائے فنانس اینڈ ریونیو کی پریس کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا ۔چیئرمین ایسوسی ایشن ظفر مسعود نے کہا’’ملکی منصوبے پر موثر عملدرآمد کے ساتھ حکومت پاکستان ایک لچکدار مستقبل کی راہ ہموار کررہی ہے۔پائیدار معاشی استحکام کیلئے حکومت سے تعاون کیلئے تیار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں