5ارب سے مزید 19 اضلاع میں سیف سٹیز بنانیکا فیصلہ

 5ارب سے مزید 19 اضلاع میں سیف سٹیز بنانیکا فیصلہ

لاہور(عمران اکبر)پنجاب میں جرائم کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر 19 اضلاع کو سمارٹ سیف سٹیز بنانے کے منصوبے کو رواں مالی سال ہی فل فنڈنگ کی جائیگی۔

دستاویزات کے مطابق پانچ ارب 64 کروڑ 19 لاکھ کی لاگت سے فیز تھری میں پنجاب کے مزید 19 اضلاع کو سیف سٹیز بنایا جائیگا۔سالانہ ترقیاتی بجٹ میں رواں سال منصوبے کے لیے صرف ایک ارب کے فنڈز رکھے گئے تھے ۔رواں مالی سال کے بجٹ میں منصوبے کی لاگت میں اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی۔رواں مالی سال کے بجٹ میں منصوبے کی مجموعی لاگت 3 ارب 80 کروڑ ہے ،منصوبے کی اصل لاگت پانچ ارب 64 کروڑ 19 لاکھ ہے ، بجٹ بک میں غلطی سے لاگت کم لکھی گئی ،پنجاب حکومت نے لاگت میں اضافے کی درستگی سمیت تمام فنڈز رواں مالی سال ہی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ سمارٹ سیف سٹیز فیز تھری کے لیے تمام فنڈز رواں مالی سال جاری کرنے کی مختلف سکیموں کو کٹ لگا کر فراہمی کا ٹاسک محکمہ پی اینڈ ڈی کو سونپ دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں