اتائیوں اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی

 اتائیوں اور ممنوعہ ادویات فروخت  کرنیوالوں کے خلاف کارروائی

قصور(خبرنگار)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چونیاں نے اتائیوں،ممنوعہ اور زائد المیعاد ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف کارروائی کی۔ ڈاکٹر سلیم انجم نے چھانگامانگا اور الہ آباد میں کئی کلینکس کی چیکنگ کی۔

متعدد لیبارٹریوں اور کلینکس کووارننگ جاری کی جبکہ کئی غیر قانونی کلینکس کے کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دئیے ۔ ڈی ڈی ایچ او کی اطلاع ملتے ہی گلی محلوں میں بیٹھے اتائی کلینک بند کر کے رفوچکر ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں