نادرا سے مذاکرات، نادہندہ یوسیز کا آن لائن سسٹم بحال

نادرا سے مذاکرات، نادہندہ یوسیز کا آن لائن سسٹم بحال

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)بلدیہ عظمیٰ اور یو سیز کی جانب سے نادرا کے بقایا جات کی ادائیگی کا معاملہ، گزشتہ روز نادرا کی جانب سے نادہندہ یو سیز کا آن لائن سسٹم بلاک کر دیا گیا تھا۔

نادرا اور بلدیہ عظمیٰ کے مابین مذاکرات طے پاگئے۔ نادرا نے نادہندہ یو سیز کا آن لائن سسٹم بحال کر دیا۔ بلدیہ عظمیٰ اور یو سیز کی جانب سے نادرا کے بقایا جات کی ادائیگی کا معاملہ، گزشتہ روز نادرا کی جانب سے نادہندہ یو سیز کا آن لائن سسٹم بلاک کر دیا گیا تھا۔ مفاہمت کے بعد نادرا نے نادہندہ یو سیز کا آن لائن سسٹم بحال کر دیا۔ بلدیہ عظمیٰ کی بقایا جات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی۔ یو سیز کی جانب سے نادرا کو تقریباً 80 لاکھ کی ادائیگی کی جانی تھی۔ آن لائن سسٹم بلاک ہو جانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادائیگی کی یقین دہانی پر آن لائن سسٹم کی بحالی سے برتھ، ڈومیسائل، ڈیتھ اور دیگر سرٹیفکیٹ کا حصول با آسانی ممکن ہو سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں