واسا کو 201 ترقیاتی سکیمیں شروع کرنیکی منظوری

واسا کو 201 ترقیاتی سکیمیں شروع کرنیکی منظوری

لاہور(شیخ زین العابدین)لاہور ری ویمپنگ پراجیکٹ کے تحت واسا کو 201 ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔۔۔

 واسا کو 201 ترقیاتی سکیموں کے لیے 12 ارب 80 کروڑ روپے کی خطیر رقم دی جائے گی، واسا کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لیے دیگر اداروں کو ذمہ داری تفویض کر دی گئی،۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے واسا سروس ایریا میں واسا کو ترقیاتی کام کرنے کی اجازت دے دی، واسا کی سیوریج اور واٹر سپلائی سکیموں کی منظوری ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے لی جائے گی، واسا نے ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون ڈسٹرکٹ کمیٹی کو ارسال کر دیئے ، واسا کو 201 ترقیاتی سکیموں کے لیے 12 ارب 80 کروڑ روپے کی خطیر رقم دی جائے گی، واسا کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لیے دیگر اداروں کو ذمہ داری تفویض کی گئی، واسا کے ترقیاتی کاموں کی ریذیڈنٹ سپرویژن اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن ڈی سی آفس کرے گا، واسا ترقیاتی کاموں کی سپرویژن کے عوض ڈی سی آفس کو کل تخمینہ کا 1.5 فیصد ادا کرے گا، واسا کے ترقیاتی کاموں کو نو زون میں تقسیم کر دیا گیا، پہلے فیز میں نو میں سے چھ زون میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے ، دوسرے فیز میں باقی ماندہ تین زون میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے، واہگہ زون، عزیز بھٹی زون اور علامہ اقبال زون میں ترقیاتی کام دوسرے فیز میں کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں