ایجوکیشن اتھارٹیز ، افسروں کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب
لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)ایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی افسروں کی تقرری کیلئے دوبارہ درخواستیں طلب کر لی گئیں جس کے لئے آخری تاریخ20اکتوبر مقررکی گئی ۔
ایجوکیشن اتھارٹیز میں ڈسٹرکٹ اورڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسروں کی تقرری ٹیسٹ کے بعد کی جا ئے گی، ایک گریڈ کم والے اساتذہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ گریڈ 19کیلئے 18اور گریڈ 18کیلئے گریڈ 17کے افسر بھی درخواست دے سکیں گے ، آن لائن درخواستیں 20اکتوبر تک جمع کر ائی جا سکیں گی۔