100 سالہ قدیم برگد کا درخت جلو فاریسٹ پارک میں منتقل
لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سو سالہ قدیم برگد کے درخت کو کٹنے سے بچا کر جلو فاریسٹ پارک میں منتقل کر دیا گیا ۔
پلانٹ فار پاکستان کے تحت اس درخت کی باقیات سے ایک ایکڑ کا جنگل جلو فاریسٹ میں لگا دیاگیا۔بوہڑ کا یہ درخت ایجوکیشنل کمپلیکس ٹاؤن شپ میں لگا ہواتھا۔اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا درختوں کی حفاظت اور بحالی کو اپنی عادت بنائیں اور اپنے بچوں کو ان کی حفاظت کرنے کی تربیت دیں۔