عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لئے درخواستوں کی سکروٹنی میں مشکلات

عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لئے  درخواستوں کی سکروٹنی میں مشکلات

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لیے درخواستوں کی سکروٹنی درد سر بن گیا،سرکاری کالجز کے سربراہان کو سکروٹنی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔۔۔

دو لاکھ سے زائد درخواستوں کی سکروٹنی دو دن میں کرنا ممکن نہیں۔ کالج سربراہان کا کہنا ہے کہ بعض امیدواروں کی جانب سے ڈیٹا ہی درست اپ لوڈ نہیں کیا گیا ،اکثر کالجز کے سربراہان کمپیوٹر سکلز سے نابلد ہیں، کالج سربراہان نے درخواستوں کی سکروٹنی کے لیے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں