پیف پارٹنر سکولوں میں مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کا فیصلہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پیف پارٹنر سکولوں میں پہلی بار مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اب سکولوں کو حاضری رجسڑ کی بنیاد پر فنڈز جاری ہونگے۔۔۔
اینرولمنٹ کا ریکارڈ ڈیجٹل طریقہ سے آن لائن ایپ پر رکھا جائے گا،اینرولمنٹ کو چیک کرنے کیلئے طلبا کا داخلہ فارم چیک کیا جائے گا،بچوں کی حاضری کم ہونے پر اخراج کا رجسٹرڈ بھی دیکھا جائے گا، پیف حکام کے مطابق سکولوں میں عمارت اور فرنچر کی حالت زار کا بھی جائزہ لیا جائے گا،جبکہ بچوں کو فراہم کیجانے والی سہولیات کی بھی مانیٹرنگ ہوگی،فیک ریکارڈ پیش کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔