غیر قانونی کمرشل املاک کی ڈیجیٹل میپنگ تیز کرنیکی ہدایت

غیر قانونی کمرشل املاک کی ڈیجیٹل میپنگ تیز کرنیکی ہدایت

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا گلبرگ سکیم محمود قصوری روڈ کے اطراف ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ٹیموں کی فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی کمرشل املاک کو بھاری جرمانے لگائے جائیں گے۔ ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے ابھی تک 7 ہزار سے زائد غیر قانونی کمرشل املاک کی ڈیجیٹل میپنگ مکمل کر لی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا غیر قانونی کمرشل املاک کی ڈیجیٹل میپنگ کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی، دریں اثنا ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ میں تعمیراتی میٹریل اور ملبہ ایس او پیز کے بغیر رکھنے پر کارروائی کی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ میں دو املاک سیل کر دیں، متعدد املاک سے تجاوزات ہٹا دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے 10 سے زائد املاک سے تعمیراتی میٹریل اور ملبہ ہٹایا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے متعدد زیر تعمیر املاک کی انسپکشن کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں