سبزی منڈی سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی چوکی سبزی منڈی پولیس نے منڈی میں آئے شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔
ملزموں کو سبزی منڈی پارکنگ ایریا سے گرفتار کیا گیا،عامر اور امین سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکلیں اور ایک پستول بھی برآمد کیا گیا۔