مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی وظائف محدود کرنے کی تجویز

مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی وظائف محدود کرنے کی تجویز

لاہور(عاطف پرویز سے)ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب کی جانب سے ورکرز کے بچوں کے تعلیمی وظائف کو محدود کرنے اور ریٹائرمنٹ کے بعد بچوں کی میرج گرانٹس بند کرنے کیلئے کام شروع کردیا گیا۔

تفصیل کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے تعلیمی وظائف کو محدود کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ موجود رولز کے مطابق سرکاری اور نجی جامعات میں پڑھنے والے ورکرز کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کیلئے تعلیمی وظائف دئیے جاتے ہیں جن کی کوئی حد نہیں ،تمام خرچ ڈبلیو ڈبلیو ایف دیتا ہے ۔تاہم اب ان اخرجات کی حد مقرر کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ علاوہ ازیں یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ورکرز کے بچوں کے لئے میرج گرانٹس بند کردی جائیں۔ ورکرز کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اس سے لاکھوں بچے متاثر ہونگے ،تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا بورڈ تشکیل دئیے جانے کے بعد پہلے اجلاس میں ان تجاویز کو بی او جی کے سامنے منظوری کے لئے پیش کیا جاسکتا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ متعدد تجاویز زیر غور ہیں تاہم جب تک گورننگ باڈی سے منظور نہیں ہوسکتی یہ تجاویز ہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں