پی ایس ایف کا طلبا کنونشن

پی ایس ایف کا طلبا کنونشن

لاہور (سپیشل رپورٹر)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کنونشن منعقد ہوا۔ پی ایس ایف پنجاب یونیورسٹی کے صدر مہتاب سومرو اور کابینہ نے حلف اٹھایا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے کہا کہ23 سال ہوچکے ہیں ،طلبہ یونین کے انتخابات پر پابندی ہے ، جس کی وجہ سے سیاسی نظریات پر بحث ختم ہو چکی ہے ۔دریں اثنا 26ویں آئینی ترمیم سے اعلیٰ عدلیہ کے پر کاٹنا کبھی بھی مقصود نہیں تھا۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے بیرسٹر عامر حسن اور میاں ایوب کے ساتھ پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں