1کروڑ کی ڈکیتی کرنیوالے 3ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز ڈویژن ڈاکٹر عبدالحنان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چند روز قبل گوجرانوالہ سے آنے والے کلائنٹس سے 1 کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
متاثرہ افراد ہر ہفتے لاہور میں لوہے کا سامان خریدنے آتے تھے ،ڈکیتی کے واقعہ میں گینگ کے سرغنہ فضل، رفیق اور ان کا ساتھی شعیب شامل ہیں، جو ایک ماہ قبل واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے ۔