سکولوں میں 25 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کا منصوبہ

سکولوں میں 25 ہزار عارضی  اساتذہ بھرتی کرنے کا منصوبہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے ممکنہ بائیکاٹ کو دیکھتے ہوئے متبادل پلان تیار کرلیا۔

سکولوں میں 25 ہزار عارضی اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے ۔حتمی منظوری کے لئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی گئی۔محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو مزید بھرتیاں بھی کی جاسکتی ہیں ۔ اساتذہ کی جانب سے ٹی این اے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کیا گیا جس کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں