وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ بند
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پی ایچ اے نے ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کیا، وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ بند ہوگیا، جوڈیشل واٹر کمیشن کے احکامات پر وضو واٹر ری یوز کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔
مختلف مقامات پر واقع مساجد کے ساتھ بنے واٹر ٹینکس غیر فعال ہوگئے ، پی ایچ اے کی جانب سے مساجد سے ملحقہ گرین بیلٹس میں زیر زمین واٹر ٹینکس تعمیر کیے گئے تھے ، پی ایچ اے کے بنائے گئے 11 میں سے 9 واٹر ٹینکس تاحال غیر فعال ہیں، پی ایچ اے کے شعبہ انجینئرنگ کی مبینہ کوتاہی کی وجہ سے واٹر ٹینکس کو فعال نہ بنایا جاسکا. مسجد اقصی پارک گجر پورہ، نگینہ پارک گجر پورہ، صلاح الدین پارک ٹمبر مارکیٹ ،قلعہ لکشمن سنگھ اور تکونہ پارک کے واٹر ٹینک خراب ہیں، ٹندہ پھاٹک پارک سبزی منڈی، گرین پارک تاج پورہ کا واٹر ٹینک سے بھی ہارٹی کلچر کے لیے پانی حاصل نہیں کیا جارہا، شادباغ میں کوثر مسجد پارک میں بنے ٹینک کا واٹر کنکشن ہی نہیں لگا، طیب مسجد پارک شادباغ کے واٹر ٹینک پر پانی کی فراہمی کے لئے موٹر ہی موجود نہیں ۔