سیف سٹیز میں ’’ٹرانسفارمنگ پبلک سیفٹی‘‘کے عنوان پر کانفرنس
لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں ’’ٹرانسفارمنگ پبلک سیفٹی‘‘کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس میں محکمہ پولیس، ایجوکیشن، میڈیا، قانونی ماہرین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوئے ۔
سیف سٹی البیرونی سینٹر آف ریسرچ اینڈ انوویشن کے زیر اہتمام عوامی تحفظ میں تبدیلی ،محفوظ اور شفاف گورننس پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کانفرنس میں بلاک چین اور ڈسٹری بیوٹڈ کمپیوٹنگ کے حوالے سے ماہرین، قانون نافذ کرنے والوں اداروں اور پالیسی سازوں نے خیالات کا اظہار کیا۔ ماہرین نے رائے دی کہ پبلک سیفٹی، ڈیٹا سکیورٹی اور گورننس فریم ورک کو بڑھانے میں بلاک چین اور ڈسٹری بیوٹڈ کمپیوٹنگ کی تبدیلی کی صلاحیت کو تلاش کیا جائے ۔ کانفرنس میں عوامی تحفظ کو بڑھانے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ماہرین نے جدید کرائم اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے اکیڈمیا، انڈسٹری اور سوسائٹی کے تعاون کو لازم قرار دیا۔ انہوں نے کہا سائبر سکیورٹی اور جدید رجحانات، سائبر کرائم کے لیے جدید تحقیقات وقت کی ضرورت ہے ۔